LIVE

قادر خان کے بڑے بیٹے انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
April 02, 2021
 

فائل فوٹو

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار مرحوم قادر خان کے بڑے بیٹے قدوس خان کینیڈا میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قادر خان کے چھوٹے بیٹے سرفراز خان نے اپنے بھائی عبد القدوس خان کی موت کی تصدیق کی  ہے۔

سرفراز خان کا کہنا ہے کہ عبدالقدوس خا ن کئی ماہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

فائل فوٹو

سرفراز خان نے کہا کہ عبدالقدوس خان کا کئی ماہ سے ڈائیلاسز چل رہا تھا اور وہ طبیعت کی خرابی کے باعث 5 ماہ سے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

خیال رہےکہ بالی وڈ اداکار قادر خان 2018 میں انتقال کرگئے تھے ان کے تین بیٹے عبدالقدوس خان ، سرفراز خان اور نواز خان ہیں۔