LIVE

سونے کی قیمت 2 روز مسلسل اضافے کے بعد کم ہوگئی

ویب ڈیسک
April 03, 2021
 

10 گرام سونے کی قدر 514 روپے کم ہوکر 90364 روپے ہے— فوٹو:فائل 

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہونے کے بعد ایک  لاکھ 5 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قدر 514 روپے کم ہوکر 90364 روپے ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 1731 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔