وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب کے 13 اضلاع میں پہلی سےآٹھویں کی کلاسیں عیدالفطرتک بندرہیں گی ۔
پنجاب میں کورونا کی موجودہ صورتحال میں تعلیمی اداروں بند کرنے کے حوالے سے اجلاس کے بعد مراد راس نے کہا کہ کورونا سے زیادہ متاثرہ صوبے کے 13 اضلاع یعنی لاہور، راولپنڈی، گجرات،گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،رحیم یارخان، ڈی جی خان اور شیخوپورہ میں پہلی سے آٹھویں تک اسکولز عید الفطر تک بند رہیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ 13اضلاع میں 19 اپریل سےنویں تا بارہویں کی کلاسیں پیر-جمعرات ہوں گی جب کہ پنجاب میں نویں تا بارہویں اوراے اولیول کےامتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ آج کےفیصلوں پر نظرثانی کےلیے اجلاس دو ہفتوں بعد ہوگا ۔