LIVE

اداکارہ اقرا عزیز کی والدہ پاکستان میں کریم کی پہلی خاتون ڈرائیور

ویب ڈیسک
April 08, 2021
 

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہےکہ ان کی اہلیہ اقرا عزیز کی والدہ نجی ٹیکسی سروس کریم کی پہلی خاتون ڈرائیور ہیں۔

انسٹاگرام پر یاسرحسین نے اقرا عزیز اور ان کی والدہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی۔

یاسر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری خوبصورت اہلیہ اقرا عزیر اپنی والدہ آسیہ عزیز کے ہمراہ ۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آسیہ عزیز پاکستان میں نجی ٹیکسی سروس کریم کی پہلی خاتون ڈرائیور ہیں جوکہ اپنی بیٹی کے ہمراہ نئی کار میں بیٹھی ہیں۔

یاسرحسین نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ طاقتور خواتین کے چہروں پر الگ ہی گلو ہوتا ہے، اپنی ماؤں، بہنوں ، بیٹیوں اور بیوی کو روکنے والے غیر محفوظ ہوتے ہیں، مرد نہیں۔

یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں عورت راج کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔