LIVE

شکار پور: ایک ہی قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم، 6 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
April 08, 2021
 

شکار پور میں جتوئی قبیلے کے دو گروہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور  11 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مخالف گروپوں میں مسلح تصادم کا واقعہ شکار پور میں کچے کے علاقے رستم میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں اب تک 6 افراد ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے جسے روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔