LIVE

نوجوانوں کو تعلیم کیساتھ ہنرمند بھی بنانا ہو گا: وزیراعظم

ویب ڈیسک
April 08, 2021
 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ہمیں نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر مند بھی بنانا ہو گا۔

دسویں ڈی ایٹ ورچوئل کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈی ایٹ پچھلے 4 سال سے مؤثر انداز میں کردار  ادا کر  رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کورونا کے باعث کروڑوں افرا د مقروض اور لاکھوں بے روزگار ہوئے، کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی معیشت کو کھربوں کا نقصان ہو چکا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں نوجوانوں کو نئے پلیٹ فارم مہیا کرنے ہوں گے، نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ہنرمند بھی بنانا ہو گا۔