LIVE

پی ڈی ایم کو توڑنےکی بنیاد مسلم لیگ ن نے رکھی، نیئر بخاری

ویب ڈیسک
April 08, 2021
 

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کو توڑنے کی بنیاد مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر نے رکھی، پی ڈی ایم میں کوئی جماعت کسی کے ماتحت نہیں ہے ۔

چارسدہ میں اسفند یار ولی کی قیام گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی کا پہلےدن سے مؤقف تھا کہ استعفے آخری آپشن ہیں ، لانگ مارچ سے نہ پیپلز پارٹی نے انکار کیا اور نہ ہی اے این پی نے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور دیگر سیاسی معاملات کے فیصلے پیپلز پارٹی کی 11 اپریل کو ہونے والی سینٹرل ایگزیکٹو میٹنگ میں کیے جائیں گے ۔