LIVE

سعودی عرب: تین فوجیوں کو سزائے موت دے دی گئی

ویب ڈیسک
April 10, 2021
 

فائل فوٹو

ریاض: سعودی عرب میں تین فوجیوں کو سزائے موت دے دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق تین فوجیوں کو غداری کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت دی گئی ہے جب کہ تینوں فوجی اہلکار سعودی وزارت دفاع میں ملازمت کرتے تھے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ سعودی وزارت دفاع کے تینوں ملازمین کے خلاف تحقیقات جاری تھیں جس میں انکشاف ہوا کہ تینوں فوجیوں نے دشمنوں کے ساتھ تعاون کیا اورریاست، فوج کے مفادات کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں غداری کا مرتکب قرار دیا گیا۔

عرب میڈیا کے وزارت دفاع نے تینوں فوجیوں کو سزائے موت دیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں افراد کو عدالت نے سزائے موت سنائی جس کے بعد شاہی حکم کے تحت ان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے۔