LIVE

سلمان بٹ نے ہراسانی پر ایف آئی اے میں درخواست جمع کرادی

سہیل عمران
April 10, 2021
 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو ہراسانی کا سامنا ہے۔

سلمان بٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم کو آن لائن درخواست جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی میری تصاویرکوایڈٹ کرکے بدنام کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ رقم نہ دینے پر بدنام کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔