LIVE

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 13 اپریل کو ہوگا

ویب ڈیسک
April 11, 2021
 

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے عوام سے آج رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی تاہم مملکت میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مملکت میں اتوار کو کہیں  بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پیر کو دوبارہ اجلاس ہوگا۔

اس سے قبل چاند دیکھنے والی کمیٹی نے اعلان کیا تھاکہ مملکت میں آج کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پیر 12 اپریل کو 30 شعبان المعظم ہوگی اور پہلا روزہ 13 اپریل منگل کو ہوگا۔