LIVE

لاہور: مذہبی جماعت کے کارکنان کے مظاہرے، 16 اہم مقامات پر ٹریفک بند

ویب ڈیسک
April 13, 2021
 

لاہور میں مذہبی جماعت کےکارکنوں کے مظاہروں کے باعث شہر کے 16 اہم مقامات پر ٹریفک بند ہے۔

جیو نیوز کے مطابق رائیونڈ اجتماع پلی کےدونوں اطراف، رنگ روڈ، کرول گھاٹی اور بتی چوک میں احتجاج جاری ہے جس کے باعث شاہدرہ چوک، خیابان چوک، ایل ڈی اے چوک،کوٹ عبدالمالک، موہلنوال، چونگی امرسدھو مکمل طور پر بند ہیں۔

اس کے علاوہ بھٹہ چوک، یتیم خانہ چوک، اسکیم موڑ، داروغہ والا، شاہکام چوک اور بیگم کوٹ میں احتجاج جاری ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔