LIVE

واٹس ایپ نے رمضان سے متعلق نئے اسٹیکرز متعارف کروادیے

ویب ڈیسک
April 13, 2021
 

فوٹوفائل

مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے رمضان سے قبل نئے اسٹیکرز متعارف کروادیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ نئے اسٹیکرز آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروادیے گئے ہیں۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو واٹس ایپ اسٹور سے یہ اسٹیکر ڈاؤن لوڈ کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ ان دنوں مختلف نئے اور دلچسپ فیچر پر کام کررہی ہے، اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے صارفین وائس میسجز کی پلے بیک اسپیڈ کو تبدیل کرسکیں گے۔