LIVE

بجلی کے نرخوں میں کچھ نہ کچھ اضافہ ناگزیر ہے: تابش گوہر

ویب ڈیسک
April 14, 2021
 

فائل فوٹو

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم و توانائی تابش گوہر کا کہنا ہے کہ   بجلی کے نرخوں میں کچھ نہ کچھ اضافہ ناگزیر ہے۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے تابش گوہر نے کہا کہ ان کی ذاتی رائے میں بجلی کے نرخوں میں کچھ نہ کچھ اضافہ ناگزیر ہے تاہم پوری کوشش ہے کہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے اضافہ نہ کیا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ معیشت متحمل نہیں ہوسکتی کہ بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ کیا جائے البتہ آئی ایم ایف کوآگاہ کردیا ہے کہ ابھی بجلی کے نرخ بڑھانے کا وقت نہیں ہے  جبکہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کو کہا ہے کہ بجلی کے نرخ بڑھنے سے لوگ سولر کی طرف چلے جائیں گے۔