LIVE

محمد رضوان وزڈن کرکٹر آف دی ایئر کی فہرست میں شامل

فیضان لاکھانی
April 15, 2021
 

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹمسین محمد رضوان کو رواں سال وزڈن کے 5 بہترین کرکٹرز میں منتخب کرلیا گیا۔

محمد رضوان نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف وکٹ کیپنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی تھی اور تین ٹیسٹ میچز میں 40.25 کی اوسط سے 161 رنز اسکور کیے تھے۔

محمد رضوان وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر میں منتخب ہونے والے 18ویں پاکستانی کرکٹر ہیں، ان سے قبل 2017 میں یونس خان اور مصباح الحق بھی اس فہرست میں شامل ہوچکے ہیں۔

ان کے علاوہ فضل محمود،حنیف محمد، مشتاق محمد،آصف اقبال،ماجد خان ،ظہیر عباس،عمران خان جاوید میانداد،سلیم ملک ،وقار یونس، وسیم اکرم، مشتاق احمد، سعید انور، ثقلین مشتاق اور محمد یوسف بھی وزڈن کرکٹر آف دی ایئر کے لیے منتخب ہوچکے ہیں۔

وزڈن کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز انگلینڈ میں نمایاں کارکردگی پر دیا جاتا ہے ۔