LIVE

اداکارہ شہزین راحت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

ویب ڈیسک
April 16, 2021
 

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک اداکارہ شہزین راحت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ کی نکاح کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہورہی ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ کو سفید اور سرخ رنگ کے عروسی لباس پہنے نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اداکارہ کو اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ نکاح کی تقریب انجوائے کرتے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اداکارہ کے شوہر کس شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ شہزین راحت پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جو پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد ڈراموں اور فلموں میں معاون اداکارہ کے طور پراداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔