LIVE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان

ویب ڈیسک
April 16, 2021
 

حصص بازار میں آج 17 کروڑ شیئرز کے سودے 8.74 ارب روپے میں طے ہوئے— فوٹو:فائل 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 237 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم اختتام پر  100 انڈیکس 75 پوائنٹس اضافے سے 45305 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 17 کروڑ شیئرز کے سودے 8.74 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 کروڑ اضافے سے 7904 ارب روپے ہے۔