LIVE

معروف برطانوی اداکارہ ہیلن مکروری چل بسیں

ویب ڈیسک
April 17, 2021
 

فوٹو: فائل

معروف برطانوی اداکارہ ہیلن الزبتھ مکروری 52 سال کی عمر انتقال کرگئیں۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلن مکروری کافی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

انہوں نے  اسکائی فال،ہیری پوٹر،دی کوئین اور  پیکی بلائنڈرز جیسی معروف فلموں میں کام کیا۔

ہیلن مکروری کے انتقال پر دنیا بھر سے اداکاروں اور فلمی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے جن میں بالی وڈ کے بھی متعدد افراد شامل ہیں۔