LIVE

فردوس عاشق اعوان کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل کروادیا گیا

ویب ڈیسک
April 18, 2021
 

پمز اسلام آباد میں فردوس عاشق اعوان کا علاج جاری ہے، ذرائع— فوٹو: سوشل میڈیا 

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق طبیعت نازساز ہونے پر فردوس عاشق اعوان کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں داخل کروا دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا علاج جاری ہے۔