LIVE

بچوں کے بعد بالی وڈ اداکارہ اور ان کے شوہر میں بھی کورونا کی تشخیص

ویب ڈیسک
April 19, 2021
 

 پہلے 6 سالہ بیٹے اور 2 سالہ بیٹی میں کورونا کی علامات تھیں جس پر ٹیسٹ کرایا تو مثبت آیا تھا، اداکارہ سمیرا ریڈی— فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکارہ سمیرا ریڈی، ان کے شوہر اور دو بچوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت برقرار ہے اور اب تک لاکھوں افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہورہی ہے۔

کئی اداکار اور اداکارائیں بھی مہلک وائرس کا شکار ہوچکے ہیں تاہم اب بالی وڈ اداکارہ سمیرا ریڈی بھی کورونا سے متاثر ہوگئی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ پہلے 6 سالہ بیٹے اور 2 سالہ بیٹی میں کورونا کی علامات تھیں جس پر ٹیسٹ کرایا تو مثبت آیا تھا تاہم اب وہ بھی وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ قرنطینہ میں رہتے ہوئے علاج معالجہ جاری ہے جبکہ وٹامنز بھی لے رہے ہیں۔

انہوں نے مداحوں سے بچوں کا خیال رکھنے کی اپیل کی۔