LIVE

شوبز شخصیات ڈراموں کی رائلٹی کیلئے آواز اٹھانے لگیں

ویب ڈیسک
April 19, 2021
 

نامور اداکاروں اور اداکاراؤں نے پروڈکشن ہاؤسز اور ٹی وی چینلز سے رائلٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے— فوٹو:فائل 

پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور اداکاروں نے رائلٹی کیلئے آواز اٹھانا شروع کردی۔

گزشتہ دنوں کینسر میں مبتلا معروف اداکارہ نائلہ جعفری نے دوبارہ نشر ہونے والے ڈراموں کا معاوضہ دینے کی درخواست کی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے پی ٹی وی جوائن کیا تو ہمیں دوبارہ نشر کیے جانے والے شوز کی رائلٹی ملا کرتی تھی، اگرچہ یہ پیسے بہت کم ہوتے تھے لیکن اس کے باوجود ہمیں خوشی ہوتی تھی‘۔

اب شوبز شخصیات کی جانب سے رائلٹی کی ادائیگی کیلئے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔

نامور اداکاروں اور اداکاراؤں نے پروڈکشن ہاؤسز اور ٹی وی چینلز سے رائلٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 


ہمایوں سعید، ماہرہ خان، زاہد احمد،  یاسر حسین، مایا علی اور دیگر کی جانب سے انسٹا گرام پر ہیش ٹیگ گیورائیلٹیز ٹو آرٹسٹس کے ساتھ پوسٹس کی گئی ہیں۔