LIVE

حرامانی نے بہو ڈھونڈلی

ویب ڈیسک
April 23, 2021
 

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے بیٹے ابراہیم کے لیے 4 سالہ بہو کا انتخاب کرلیا۔

اداکارہ نے بہو کے طور پر البانیہ سے تعلق رکھنے والی4 سالہ بلاگر مرج پیلمبی کا انتخاب کیا ہے، بلاگر انسٹاگرام پر مشہور شخصیات کے انداز کاپی کرنے کے باعث خاصی مشہور ہیں۔

حال ہی میں پیلمبی نے حرا مانی کا حالیہ اسٹائل کاپی کیا تھا اور اسے اپنے انسٹاگرام پیچ پر شیئر کیا تھا۔

بعد ازاں اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر البانیہ سے تعلق رکھنے والی بلاگر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا۔

اسکرین گریب

اداکارہ نے اسٹوری میں  بلاگر کی تعریف کرتے ہوئے کیپشن درج کیا کہ بس ابراہیم بڑا ہوجائے، رشتہ مانگنے آؤں گی، بہت مزاآئے گا ساس بہو مل کر یہی حرکتیں کریں گے۔

خیال رہے کہ بلاگر اس سے قبل ہالی وڈ شخصیات کے علاوہ پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی اور نمرہ خان کا اسٹائل بھی کاپی کرچکی ہیں۔