LIVE

موبائل پر یوٹیوب استعمال کرنے والے صارفین کیا نئی تبدیلی سے آگاہ ہیں؟

ویب ڈیسک
April 26, 2021
 

فائل فوٹو

کیا آپ جانتے ہیں کہ یوٹیوب اپنی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس کے لیے نئی ویڈیو سیٹنگ ریزولوشن متعارف کروارہا ہے۔

اب تک یوٹیوب موبائل صارفین کو ویڈیو پلے بیک کے ساتھ آٹو آپشن کی سہولت پیش کرتا ہے جس سے آٹو آپشن ویڈیو کوالٹی صارف کی انٹرنیٹ کنکشن کی رفتار کے مطابق خود کار طریقے سے ایڈیجسٹ ہوجاتی ہے۔

فوٹوبشکریہ جی ایس مرینہ ڈاٹ کام

تاہم اس نئی تبدیلی کے ساتھ ویڈیو کے کوالٹی مینیو میں صارفین کو چار آپشن(آٹو، پکچر کوالٹی ، ڈیٹا سرور اور ایڈوانس) فراہم کیے جائیں گے جس سے صارفین موبائل ڈیٹا کو زیادہ بہتر طریقے سے بچاسکیں گے۔

فوٹوبشکریہ جی ایس مرینہ ڈاٹ کام