LIVE

اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ کے قریب میٹرو بس کو حادثہ

ارشاد قریشی
April 29, 2021
 

فوٹو: سوشل میڈیا

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس  پریڈ گراؤنڈ کے قریب  حفاظتی جنگلے سے ٹکرا گئی۔

میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق حادثے کے بعد میٹرو بس میں سوار تمام افراد کو بس سے اتار دیا گیا  اور جڑواں شہروں میں بس سروس عارضی طور پر معطل ہوگئی۔

انتظامیہ کے مطابق حادثےکاشکاربس کوٹریک سے ہٹانے کے بعدمیٹروبس سروس بحال کردی گئی ہے۔

حادثے کے باعث تقریباً ایک گھنٹہ میٹروبس سروس پریڈ گراؤنڈ اسٹیشن سےآگے معطل رہی ۔