چاند پر پہلے انسانی مشن اپالو الیون کے عملے میں شامل مائیکل کولنز 90 سال کی عمر میں چل بسے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خلا نورد مائیکل کولنزکینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔
1969 میں چاند پر نیل آرمسٹرانگ اور ایلڈرن کی چہل قدمی کے وقت کولنز چاند کے مدار میں خلائی گاڑی میں موجود تھے۔
چاند کی سطح پر چہل قدمی کے دوران نیل آرمسٹرانگ کے ساتھ موجود ایلڈرن مشن پر جانے والے خلابازوں میں سے واحد خلا باز ہیں جو اب زندہ رہ گئے ہیں۔
91 سالہ ایلڈرن نے اپنے ساتھی مائیکل کولنز کی وفات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کی خواہش کے مطابق ان کے کارنامے کا جشن منانا چاہیے۔