LIVE

کراچی میں عام تعطیل کے باوجود تجارتی سرگرمیاں جاری

ویب ڈیسک
May 01, 2021
 

فائل فوٹو

یکم مئی کی عام تعطیل کے باوجود کراچی میں تجارتی مراکز کھلے ہوئے ہیں۔

چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہےکہ یکم مئی پر کراچی کے 20 سے زائد تجارتی مراکز کھلیں ہوئے ہیں، یوم مئی پر عام تعطیل کے باوجود تجارتی مراکز کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 3 مسلسل چھٹیوں سے بچنے اور عوام کو عید کی شاپنگ میں سہولت دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ 

عتیق میر کے مطابق کلفٹن، صدر، موبائل مارکیٹ، طارق روڈ، بہادرآباد، لیاقت آباد اور حیدری سمیت دیگر تجارتی مراکز کھلے ہوئے ہیں۔