LIVE

حالت بہتر ہے جلد گھر آجاؤں گا: رندھیر کپور

ویب ڈیسک
May 02, 2021
 

فوٹوفائل

کورونا میں مبتلا بالی وڈ کے سینئر ادکار اور  ادکارہ کرینہ کپور اور کرشمہ کپور کے والد رندھیر کپورکا کہنا ہے کہ ان کی حالت بہتر ہے اور وہ جلد گھر آجائیں گے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رندھیر کپور کا کہنا تھا کہ وہ ممبئی کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں چند روز گزارنے کے بعد اب ٹھیک ہو رہے ہیں۔

رندھیر کپور کے مطابق انھیں اسپتال میں قیام کے دوران آکسیجن کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی، نہ ہی کبھی سانس کی تکلیف تھی، بس بخار تھا۔

خیال رہےکہ چند روز  قبل 74 سالہ اداکار  رندھیر کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد اداکار رندھیر کپور کو آئی سی یو  میں منتقل کر دیا گیا تھا تاہم کہا جا رہا تھا کہ ان کی طبیعت بہتر ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آئی سی یو میں سینئر اداکار کی نگرانی کی جا رہی ہے، ان کی حالت بہتر ہے تاہم انہیں مزید چند روز اسپتال میں رکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہےکہ رندھیرکپور معروف بالی وڈ اداکار اور فلم ساز راج کپور کے بڑے بیٹے ہیں، ایک سال کے عرصے کے دوران ان کے دونوں بھائی رشی کپور اور راجیو کپور انتقال کرچکے ہیں۔