بالی وڈ اداکار رندھیر کپور کورونا میں مبتلا

فوٹو: فائل

بالی وڈ کے سینیئر ادکار اور ادکارہ کرینہ کپور اور کرشمہ کپور کے والد رندھیر کپور کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق 74 سالہ اداکار رندھیر کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہیں گذشتہ روز سانس لینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

 اسپتال انتظامیہ نے رندھیر کپورکےکورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنےکی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ  ان کی حالت بہتر ہے اور خطرے کی کوئی بات نہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں  مسلسل ساتویں روز کورونا کے 3 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3 لاکھ 79 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 3600 سے اموات بھی ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :