LIVE

’100 خاص دعاؤں‘ سے سجا اقراء عزیز کی گود بھرائی کا دوپٹہ

ویب ڈیسک
May 03, 2021
 

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں رواں برس جولائی میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

جوڑے کی جانب سے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اداکارہ اقراء عزیز کی گود بھرائی کی رسم کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔

اب اس تقریب سے متعلق ایک اور خاص چیز اقراء عزیز کا گودبھرائی کی تقریب میں پہنا جانے والا دوپٹہ ہے جسے خوبصورت کام دار پھولوں اور اردو اسکرپٹ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔100 خاص پیغامات سے مزین منفرد اور خوبصورت دوپٹہ ڈیزائنر فہد حسین کا تیار کردہ ہے۔

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فہد حسین کی جانب سے اقراء یاسر کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے کے لیے ایک پیغام درج کیا گیا ۔


ڈیزائنر کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ پر جوڑے کو بچے کی متوقع آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ہمیں آپ کی نئی شروعات کا حصہ بننا پسند آیا۔

فہد حسین کی پوسٹ کے مطابق ’سو دعاؤں‘ والے ڈیزائن کو خاص طور پر اداکار اور بہترین دوست اقراء عزیز کے لیے بہت سی محبت کے ساتھ آراستہ کیا گیا ہے۔

ڈیزائنر نے مزید لکھا کہ دوپٹے پر زردوزی سے 100 دعاؤں کی دستکاری کی گئی ہے۔