LIVE

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے نرسنگ ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی

ویب ڈیسک
May 03, 2021
 

پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے نرسنگ ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ ہاسٹل کے دروازے کے ساتھ پڑے سامان میں لگی۔

جنرل سیکرٹری نرسنگ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ آگ نے بجلی کی تاروں کو لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد ہاسٹل کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

ریکسیو 1122 کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے نرسنگ ہاسٹل کے اسٹور میں آک بھڑک اٹھی جس پر ریسکیو 1122 کی تین گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی کی اور آگ پر قابو پا لیا۔

آگ لگنے سے جانی نقصان نہں ہوا۔ دوسری جانب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔