LIVE

صبور علی اپنی منگنی پر کیوں رو پڑیں؟

ویب ڈیسک
May 04, 2021
 

فائل فوٹو

علی انصاری نے منگیتر صبور علی کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے اس پر محبت بھرا کیپشن درج کیا ہے۔

انسٹاگرام پر علی انصاری کی جانب سے منگنی کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ صبور علی آبدیدہ ہیں جب کہ علی انہیں ٹشو پیپر دے رہے ہیں۔

کیپشن کے ذریعے اداکار نے یہ بھی بتادیا کہ ان کی منگیتر کی آنکھوں میں آنسو آنے کی کیا وجہ تھی۔

علی انصاری نے لکھا اس تصویر کی قیمت کئی ہزار الفاظ سے زیادہ ہے، صبور کی آنکھوں سے جاری آنسو اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ وہ اپنی والدہ کو کس قدر یاد کر رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے والد کو اس موقع پر بے حد یاد کر رہے تھے۔

علی انصاری کا مزید کہنا تھا کہ بے شک یہ ہماری خواہش تھی وہ ہمارے ساتھ ہوتے اور خوشیوں کو بانٹتے لیکن ہمیں یہ معلوم ہے کہ وہ یقیناً اس وقت بہت اچھی جگہ ہیں اور ان کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں۔

اداکار نے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے چاہنے والوں کو وقت دیں، ان کی قدر کریں۔

پوسٹ کے اختتام پر علی انصاری نے صبور کو مینشن کرتے ہوئے لکھا میں نے آپ کو پالیا، یہاں سے نئی شروعات ہے اور کئی طرح کے مختلف خوشی کے جذبات ہیں۔