LIVE

ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر کنگنا کا ردعمل سامنے آگیا

ویب ڈیسک
May 04, 2021
 

فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے کے بعد ردعمل میں ٹوئٹر انتظامیہ پر نسلی تعصب کا الزام لگایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر نے میرے مؤقف کو صحیح ثابت کردیا ہےکہ وہ امریکی ہیں اور یہ سفید فام لوگ بھورے رنگ والوں کو اپنا غلام سمجھنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ وہ آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کو کیا بولنا ، سوچنا اور کیاکرنا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنی آواز اٹھانے کے لیے میرے پاس بہت سے پلیٹ فارمز ہیں جن میں میرا اپنا فن یعنی سنیما بھی شامل ہے لیکن میرا دل اس قوم کے لوگوں کے لیے دُکھتا ہے جو ہزاروں سالوں سے اذیتیں ، غلامی اور  آواز کو دبانا برداشت کرتے آرہے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر اداکارہ کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ معطل کردیا ہے جس کے بعد ٹوئٹر پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہےکہ کنگنا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مودی حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی پالیسیوں پر سخت تنقید کے نتیجے میں معطل کیا گیا جب کہ اکثریت کا خیال ہے کہ مغربی بنگال کے الیکشن نتائج کے بعد انہوں نے وہاں مبینہ فساد کی جو پوسٹس کی تھیں اس پر اکاؤنٹ معطل کیا گیا ہے۔