LIVE

’یااللہ رحم‘، بھارتی اداکار کی بچوں سمیت پورے خاندان میں کورونا کی تصدیقی ٹوئٹ

ویب ڈیسک
May 04, 2021
 

گونی نے مداحوں سے خاندان کے افراد کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی— فوٹو:فائل

بھارتی ٹی وی کے اداکار و ماڈل علی گونی کی والدہ، بہن اور  ان کے چھوٹے 3 بھانجے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

بگ باس میں شرکت کرنے والے علی گونی نے ٹوئٹ میں بتایا کہ والدہ، بہن اور ان کے تین بھانجے کورونا سے متاثر ہیں اور گزشتہ 9 روز سے اس مہلک وائرس سے لڑ رہے ہیں۔

علی نے مداحوں سے خاندان کے افراد کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی اور کہا کہ جن کے ہاں کورونا کے مریض ہیں، ان کی پریشانی سمجھ سکتا ہوں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ علامات ظاہر ہونے پر فوری ٹیسٹ کرائیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہونے پر علی گونی نے ٹیسٹ کرایا تھا جو کہ منفی آیا تھا۔