LIVE

پنچایت نے بھائی کے مبینہ جرم کی سزا دو کم سن بچیوں کو دے دی

ویب ڈیسک
May 04, 2021
 

مظفرگڑھ میں بھائی کےجرم کی سزا 2 کم سن بہنوں کو دے دی گئی۔

پولیس کے مطابق تحصیل علی پور کے موضع لنگرواہ میں پنچایت نے 2 کم سن بچیوں کوونی کردیا جبکہ دو روز قبل پنچایتی حکم پر ونی کیے جانے والی دونوں بچیوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بچیوں کے بھائی فیاض کے مبینہ طورپر علاقے کی خاتون سے تعلقات تھے اور اس پر معاملے پر پنچایت ہوئی۔

پنچائیت نے فیاض کا نکاح اسی خاتون سے کروادیا جبکہ پنچایت کے حکم پر فیاض کی کم سن بہنوں کا نکاح خاتون کے بھائیوں سے کردیاگیا۔

پولیس نے بتایا کہ پنچایتی حکم پر 9 مئی کو دونوں کم سن بہنوں کی رخصتی طے تھی۔

پولیس نے بچیوں سے نکاح کرنے والے دونوں دلہوں، سرپنج اور نکاح خواں سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ سرپنج سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔