LIVE

بلوچستان: کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 17 فیصد سے تجاوز کرگئی

ویب ڈیسک
May 05, 2021
 

فائل فوٹو

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح بڑھ کر 17.8 فیصد اور  کوئٹہ میں 17.2 فیصد ہوگئی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق منگل کو صوبے میں 628 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے سب سے زیادہ 85کیسز سامنے آئے  اور صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 17.8 فیصدرہی جب کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار776ہوگئی، صوبے میں ایکٹو کورونا کیسز کی تعدادکم ہوکر1387رہ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 136 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 21ہزار 150ہوگئی جب کہ صوبے میں کورونا سے جاں بحق افرادکی تعداد239 ہے۔