LIVE

بھارت کورونا سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے: عالمی ادارہ صحت

ویب ڈیسک
May 05, 2021
 

عالمی ادارہ صحت نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کرے۔

بھارت میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر روڈرکو آفرن نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے فروری میں پابندیاں اٹھانے کے بعد کورونا کو پھیلنے کا موقع دیا گیا، احتیا طی تدابیر کو چھوڑ دیا گیا اب یہ ہم سب کے لیے پیغام ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں وباکا پیمانہ یورپ اور امریکا سے مختلف اور بڑا ہے، بھارت میں کورونا پھیلنےکی ایک وجہ گنجان آبادی بھی ہوسکتی ہے لہٰذا کورونا سے نمٹنےکی مسلسل تیاریاں وبا کے خاتمے تک ہونی چاہئیں۔