دنیا
Time 03 مئی ، 2021

بھارت میں مسلسل 12 ویں روز کورونا کے 3 لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ

بھارت میں مسلسل 12 ویں روز کورونا کے 3 لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے اور روز بروز صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے۔

بھارت میں مسلسل 12 ویں روز کورونا کے 3 لاکھ سے زائد نئے کیسز  کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد نئے کیس اور3417 اموات ریکارڈ ہوئیں۔

اُدھر بھارت میں کورونا مریضوں کی زندگی مصنوعی آکسیجن کے رحم و کرم پر ہیں، بھارتی ریاست کرناٹکا کے اسپتال میں ایک دن میں آکسیجن کی قلت سے 24 مریض دم توڑگئے جبکہ مدھیا پردیش میں فیملیز نے آکسیجن سپلائی بند ہونے سے چار مریضوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا۔

دلی کی ابتر صورتحال پر نائب وزیراعلی منیش سیسوڈیا نے وزیر دفاع کو خط لکھ کر فوج کی مدد مانگ لی جبکہ ویکسین کی کمی پر متعدد ریاستوں میں بالغ افراد کو ویکسینیشن کا عمل ملتوی کردیا گیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ  نے مرکز اور ریاستوں کو وبا کا پھیلاؤ روکنےکا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی اور دلی کو آج رات تک درکار آکسیجن فراہم کرنے کا حکم دیا۔

مزید خبریں :