LIVE

وزیراعظم عیدکی چھٹیاں اہل خانہ کے ہمراہ نتھیاگلی میں گزاریں گے

ویب ڈیسک
May 08, 2021
 

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان عیدکی چھٹیاں اہل خانہ کے ہمراہ نتھیاگلی میں گزاریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان عید کی نماز نتھیا گلی میں ادا کریں گے اور سرکاری امور کے بجائے فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

واضح رہےکہ حکومت نے 10 سے 15 مئی تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کررکھا ہے اور عید کی تعطیلات میں ملک بھر میں سیاحت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔