LIVE

ملکی اقدار کی خلاف ورزی کرنیوالے مہاجرین کو ملک بدرکریں گے، فرانسیسی وزیر داخلہ

ویب ڈیسک
May 08, 2021
 

فرانس میں ملکی اقدار کی خلاف ورزی کرنے یا انتہا پسند قرار دیے جانے والے مہاجرین کو ملک بدر کردیا جائےگا۔

فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمانا نے مقامی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ فرانس میں امن عامہ کے خلاف جرائم اور انتہا پسند سمجھے جانے والے غیر ملکیوں اور پناہ گزینوں سے ان کا رہائشی اجازت نامہ واپس لےلیا جائے گا،اس کے علاوہ انہیں ملک بدری کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس سلسلے میں پہلی بار فرانس کی ریفیوجی ایجنسی کواحکامات جاری کیے گئے ہیں۔

دائیں بازو کے سیاستدان،جرائم اور امیگریشن پر سخت مؤقف رکھنے والے جیرالڈ ڈرمانا نے کہا کہ فرانس کی پالیسی واضح ہےکہ  فرانس غیر ملکیوں کو اس بات پر پرکھتا ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں نا کہ وہ کون یا کیا ہیں ؟