LIVE

کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی طلعت صدیقی انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک
May 09, 2021
 

فوٹو: فائل

پاکستانی فلم انڈسٹری کی نامور  اداکارہ اور گلوکارہ فریحہ پرویز کی خالہ طلعت صدیقی انتقال کر گئیں۔

ماضی میں سپرہٹ فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینئر اداکارہ طلعت صدیقی کے انتقال کی خبر گلوکارہ فریحہ پرویز کی جانب سے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے دی گئی۔

گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری خالہ طلعت صدیقی صاحبہ آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

فریحہ پرویز کا مزید کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ طلعت صدیقی صاحبہ کی مغفرت فرمائے۔

واضح رہے اداکارہ عارفہ صدیقی کی والدہ طلعت صدیقی نے حیدر سلطان، دل نشین اور کالیا جیسی مشہور فلموں میں کام کیا، اس کے علاوہ انہوں نے ریڈیو پاکستان میں بھی کام کیا۔