LIVE

سعودی عرب کی پاک بھارت تعلقات بہتر بنانےکیلیے کردار ادا کرنےکی پیشکش

ویب ڈیسک
May 09, 2021
 

سعودی عرب نے پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات بہتر بنانےکے لیےکردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔

ایک انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا کہنا تھاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، پاکستان  اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی سیکیورٹی کے لیے بھی اہم ہے،پاکستان افغانستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام پالیسیوں میں بنیادی زور کسی بھی قوم کے عوام کی خوشحالی کے فروغ پر ہونا چاہیے۔

اسلامو فوبیا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس  سے نمٹنےکے لیے او آئی سی کا کردار اہم ہے، عالمی برادری کےدرمیان اسلاموفوبیاسےنمٹنےکیلئے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، خوشی ہے پاکستان اسلاموفوبیا سے نمٹنےکے لیے کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔