LIVE

کیسز زیادہ ہونےکے باوجود بلوچستان میں کورونا کے ٹیسٹ کی رفتار کم

ویب ڈیسک
May 09, 2021
 

کورونا کیس زیادہ ہونےکے باوجود بلوچستان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رفتار کم ہے۔

بلوچستان کے20 اضلاع میں گزشتہ روز کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا جب کہ گزشتہ روز ہی صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد رہی اور کوئٹہ میں تقریبا گیارہ فیصد رہی۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کے ٹیسٹوں کی تعداد بہت کم ہے،صوبے میں کورونا ٹیسٹوں کی تعدادبڑھائی جانی چاہیے۔