LIVE

پاکستان میں کورونا سے مزید 78 افراد انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
May 10, 2021
 

ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 78 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37756 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3447 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 78 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.12 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 18993 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 61473 تک پہنچ چکی ہے۔