LIVE

’عمران خان اپنی نالائقی کا ملبہ پاکستان کے سفارت کاروں پر ڈال رہے ہیں‘

ویب ڈیسک
May 10, 2021
 

سابق صدر  آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ  عمران خان اپنی نالائقی کا ملبہ پاکستان کے سفارت کاروں پر ڈال رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں  آصف زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے عدالتی قتل نے مسلمانوں کے اتحاد کو متاثر کیا اور پیپلز پارٹی کی حکومت کے بعد آنے والی حکومتوں نے خارجہ امور پرتوجہ نہیں دی۔

دوسری جانب  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم پاکستان عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ   عمران خان کے دور میں ساڑھے 8 کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر کے دہانے پر  پہنچ گئے ہیں۔