LIVE

عید کے لیے آبائی علاقے جانے والوں کا ریلوے اسٹیشنز پر رش، ایس او پیز نظر انداز

ویب ڈیسک
May 10, 2021
 

عید کے لیے آبائی علاقے جانے والوں کا ریلوے اسٹیشنوں پر رش، حیدرآباد میں مسافروں نے کورونا ایس او پیز ہوا میں اڑادیے۔

کراچی میں سپرہائی وے کاٹھور سے بسوں اور وینز کی اندرون ملک روانگی جاری، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی کے بعد شہری نجی کاروں اور منی وینز سے سفرکرنےلگے۔

پنجاب بھر میں کورونا ایس اوپی پر مکمل عمل درآمد کے لیے رمضان بازار آج شام سے بند کردیے جائیں گے۔

 وزیر خواراک پنجاب اور چیف سیکرٹری کی ہدایت پر جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں قائم رمضان بازار آج شام سے بند کر دیےجائیں گے،27 رمضان المبارک ، رمضان بازاروں کا آخری دن ہوگا،صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کواس سلسلےمیں آگاہ کردیا گیا۔