LIVE

لاہور کے 89 فیصد کیسز میں کورونا کی برطانوی قسم کی موجودگی کا انکشاف

ویب ڈیسک
May 10, 2021
 

لاہور میں 89 فیصد مریضوں میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز  لاہور کی تحقیق کے مطابق 2 فیصدمریضوں میں وائرس کی جنوبی افریقی قسم پائی گئی ہے۔

لاہور میں 24گھنٹے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک بار پھر 22 فیصد سے اوپر چلی گئی ۔

دوسری جانب ملک میں ایک دن مِیں کورونا سے مزید 78 افراد انتقال کر گئے اور کورونا کے 3 ہزار4 سو 47 نئے مریض سامنے آئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 9فیصد سے زائد رہی۔