LIVE

وزیرا عظم عمران خان کل عوام سے براہ راست ٹیلی فونک گفتگو کریں گے

ویب ڈیسک
May 10, 2021
 

وزیراعظم عمران خان کل دوپہر ڈیڑھ بجے  ایک بار پھر عوام سے فون پر براہ راست گفتگو کریں گے اور  سوالات کے جواب دیں گے۔

 سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر فون پر آپ کے ساتھ براہِ راست بات کریں گے۔

 سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے عوام کی بات چیت براہ راست ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر نشر کی جائےگی۔

وزیراعظم سے بات کرنے کے لیےکل دوپہر ڈیڑھ بجے فون نمبر  9224900-051  پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔