LIVE

یہ کس مقبول اداکارہ کا بچپن ہے؟

ویب ڈیسک
May 11, 2021
 

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام 

سوشل میڈیا پر پاکستان سمیت بالی وڈ شخصیات کی جانب سے گاہے بگاہے اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کی جاتی رہتی ہیں تو کیا آپ پہچان سکتے ہیں کہ زیر نظر تصویر کس مقبول اداکارہ کا بچپن ہے؟

اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی  میں اپنے انسٹاگرام پر  بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے تصویر کا کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ بچپن کی یہ تصویر میری کتاب میں چھپی ہوئی تھی، اندازہ لگائیں جو دو چیزیں مستقل رہیں، میری جانوروں سے لازوال محبت اور میری مسکراہٹ۔

اداکارہ کی تصویر کو کچھ ہی گھنٹوں میں ہزاروں بار پسند کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب کمنٹ سیکشن میں مداح مہوش حیات کے لیے پسندیدگی کا بھی اظہار کررہے ہیں۔