LIVE

فیس بک نے صارفین کیلئے کون سے نئے فیچر کی آزمائش شروع کی ہے؟

ویب ڈیسک
May 11, 2021
 

فائل فوٹو

فیس بک جلد ہی صارفین کی سہولت اور غلط معلومات کی روک تھام کیلئے نیا فیچر متعارف کروائے گی جس کی آزمائش کا آغاز ہوچکا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو سوشل میڈیا کے استعمال سے دور ہوگا اور فیس بک کا شمار ان سائٹس میں ہوتا ہے جو صارف کو اپنی جانب کھینچنے میں مقناطیس کی سی طاقت رکھتی ہے۔

فیس بک پر خبروں سے لے کر انٹرٹینمنٹ اور مزاح سے بھرپور مواد دستیاب ہوتا ہے جسے لوگ لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں شیئر کر رہے ہوتے ہیں۔

تاہم اس سوشل ویب سائٹ سے ایک شکایت صارفین کو ہے اور وہ یہ کہ فیس بک غلط خبریں وائرل کرنے کا گڑ ہے، یہاں صارفین کوئی بھی خبر بغیر تصدیق کے شیئر کرلیتے ہیں جس کے بعد دیگر افراد کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔

اسی ضمن میں فیس بک نئے فیچر پر کام کررہی ہے جس کے تحت کوئی بھی نیوز آرٹیکل شیئر کرنے سے قبل ویب سائٹ آپ سے تصدیق کرے گی جس میں ایک پاپ اپ نوٹی فکیشن اسکرین پر شو ہوگا جو آپ کو متنبہ کرے گا کہ آیا مذکورہ پوسٹ شیئر کی جائے یا نہیں۔