LIVE

پاکستان میں کورونا مریضوں میں بلیک فنگس کا انکشاف، 4 جاں بحق

ویب ڈیسک
May 12, 2021
 

پاکستان میں کورونا سے متاثر ہ مریضوں میں  بلیک فنگس کیسز کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں بلیک فنگس سے 4 کورونا مریضوں کا انتقال ہو گیا جبکہ متعدد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ماہرین کاکہنا ہےکہ متعدد سینٹرزکی جانب سے بلیک فنگس کے  یہ کیسز رپورٹ نہیں کیے گئے۔

متعدی امراض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیک فنگس دماغ اور  پھیپھڑوں پر اثر انداز ہوتا ہے، یہ وہی فنگس ہے جو روٹیوں میں لگتا ہے۔

خیال رہے کہ  مریضوں میں اس مہلک فنگس انفکیشن کی تشخیص مشکل سے ہوتی ہے۔