LIVE

دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی ایک ارب 40 لاکھ خوارکیں لگائی جا چکیں

ویب ڈیسک
May 15, 2021
 

وبائی مرض کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر میں اب تک ایک ارب 40 لاکھ ویکسین کی خوارکیں لگائی جا چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ خوارکیں چین میں لگائی گئیں جن کی تعداد 36 کروڑ 69  لاکھ سے زائد ہے جبکہ امریکا میں اب تک 26 کروڑ 66 لاکھ کورونا خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

بات کی جائے پڑوسی ملک بھارت کی تو وہاں لگائی جانے والی کل خوراکوں کی تعداد 17 کروڑ ت83 لاکھ ہے جبکہ بنگلادیش میں 93 لاکھ 20 ہزار سے زائد اور پاکستان میں 38 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

خیال رہے یورپ، امریکا اور چین میں بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے جس کے بعد ان علاقوں میں کورونا وبا بالآخر ہارتی نظر آرہی ہے۔